تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا پاکستان پہنچ گئے

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا آج سہ پہر نئی دہلی سے اسلام آباد پہنچ گئے، وہ اپنے پاکستانی ہم منصب مخدوم شاہ محمود قریشی کی دعوت پر پاکستان آئے ہیں۔بھارتی وزیرخارجہ اسلام آباد میں قیام کے دوران صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے بھی ملاقات کریں گے۔ دونوں ملکوں کے درمیان باضابطہ مذاکرات کا آغاز جمعرات کی صبح ہو گا، جب کہ بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا کا کہنا ہے کہ پاکستانی ہم منصب سے ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سرفہرست رہے گی۔ اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن میں نئی دہلی سے آنے والے مہمانوں کے لئے ایک عشایے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے جس میں بعض پاکستانی سیاست دانوں اور حکومتی شخصیات کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ دریں اثناء بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پاکستانی ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سرفہرست رہے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.