5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
امریکا نے ایڈز کے خلاف نئی قومی حکمت عملی کا اعلان کر دیا
جنگ نیوز -
واشنگٹن . . . جنگ نیوز . . . امریکی صدربراک اوباما نے ایڈز کے خلاف نئی قومی حکمت عملی کا اعلان کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وائٹ ہاوٴس میں ہونے والی ایک تقریب میں امریکی صدرنے اس نئی پیش رفت کے اہداف کی نشاندہی کی جس کا مقصداگلے پانچ برسوں میں امریکا میں ایچ آئی وی کی نئی انفکشن میں25فیصد کمی لانا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس حکمت عملی کے ذریعے ٹیسٹوں میں اضافے، تعلیم اور بچاوٴ کی ادویات کا فروغ، ایچ آئی وی ایڈز کے مریضوں کا فوری علاج و دیکھ بھال اور اْن کمیونٹیز میں بیماری کے خلاف اقدامات کرنا شامل ہے جہاں امداد کی زیادہ ضرورت ہے۔امریکی حکومت کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایچ آئی وی سے متاثرہ 85فیصد ایسے امریکی جن میں وائرس تشخیص ہو چکا ہے انہیں تین ماہ کے اندر علاج حاصل ہوجانا چاہیے، جو کہ اِس وقت 65فیصد ہے۔11لاکھ سے زائد امریکی اِس وقت ایچ آئی وی ایڈز کا شکار ہیں، جب کہ ہر سال 56000نئے مریضوں کا اضافہ ہو رہا ہے۔ لیکن حکومت کے اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ پانچ میں سے ایک امریکی کو پتا نہیں ہوتا کہ وہ ایچ آئی وی ایڈزکے مرض میں مبتلا ہے۔