5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کوئٹہ،ٹریک بلاک کر دیا گیا،ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر
جنگ نیوز -
کوئٹہ . . . کوئٹہ سے پشاور جانے والی کوئٹہ ایکسپریس اور کراچی جانے والی بولان میل کو کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا ،ٹرینوں کی روانگی میں تاخیر سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق حبیب جالب کے قتل کے واقعہ کے خلاف سریاب کے علاقے میں مظاہرین نے ریلوے ٹریک بلاک کردی جس کے باعث کوئٹہ سے پشاور جانے والی کوئٹہ ایکسپریس اور کراچی جانے والی بولان میل کو کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا ۔کوئٹہ ایکسپریکس کی روانگی صبح دس بجے جبکہ بولان میل کی روانگی گیارہ بجے ہو نا تھی جو اب تک نہیں ہو سکی ۔ٹرینوں کی تاخیر کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کر نا پڑ رہا ہے ۔ریلوے ذرائع کے مطابق ٹریک بحال ہونے کے بعد ٹرینوں کو روانہ کر دیا جائے گا۔