5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
فغانستان کی تعمیر نو کیلئے ڈونرزکانفرنس 20جولائی سے کابل میں ہوگی
جنگ نیوز -
کابل . . . جنگ نیوز . . . فغانستان کی تعمیر نو کے لیے ڈونرزکانفرنس 20جولائی سے کابل میں شروع ہوگی۔امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن بھی کانفرنس میں شرکت کریں گی ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان فلپ کرولے نے مطابق آئندہ ہفتے کابل میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کے لیے ہیلری کلنٹن نے تیاری مکمل کرلی ہے جس میں دنیا کے بڑے ممالک شرکت کررہے ہیں ۔ڈونرز کانفرنس میں عالمی برادری سے التجا کی جائے گی کہ وہ افغانستان کی تعمیر نوکے لیے اس پراربوں ڈالرخرچ کرنے کے وعدوں کی پاسداری کریں ۔اس کانفرنس میں70 ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے جنہوں نے رواں سال جنوری میں لندن میں ہونے والی کانفرنس میں شرکت کی تھی۔