تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

الطاف حسین کی حبیب جالب بلوچ کی قتل کی مذمت

جنگ نیوز -
لندن . . . متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل اورسابق سینیٹر حبیب جالب بلوچ کی ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ کی شدیدمذمت کی ہے اوراس بہیمانہ قتل کوبلوچ قوم پر ایک اورکھلاظلم قراردیاہے۔ اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ حبیب جالب متوسط طبقہ سے تعلق رکھنے والے رہنماتھے اورانہوں نے پوری زندگی بلوچ عوام کے حقوق اورسماجی انصاف کے حصول کی جدوجہدمیں گزاری۔الطاف حسین نے کہاکہ گزشتہ کئی برسوں سے جاری ریاستی آپریشن کی وجہ سے بلوچستان ایک آتش فشاں کی صورت اختیار کرچکا ہے اور دیگرکئی بلوچ رہنماوٴں اورکارکنوں کے بعد اب حبیب جالب بلوچ جیسے رہنماکی ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ سے بلوچستان کی صورتحال مزیدسنگین ہوگی۔ الطا ف حسین نے حکومت بلوچستان اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاکہ حبیب جالب بلوچ کے بہیمانہ قتل کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کرائی جائے، قاتلوں کوگرفتارکیاجائے اوربلوچستان میں ہرقسم کاآپریشن بند کیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.