تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

نیویارک ٹائم اسکوئر کیس کے مرکزی ملزم شہزاد کی وصیت کی فوٹیج جاری

جنگ نیوز -
دبئی…عرب ٹی وی نے نیویارک کی ٹائم اسکوئر کے مرکزی ملزم پاکستانی شہزاد کی وصیت کی فوٹیج جاری کردی ہے۔ایک عرب ٹی وی کے مطابق فیصل شہزاد جو عمامہ میں ملبوس تھا نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ وہ ٹائم اسکوئر کا حملہ مظلوم مسلمانوں کے دلوں میں خوشی ڈالنے کے لئے کرنے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جہاد اسلام کا سب سے نمایاں رکن ہے ۔ جہاد کے ذریعے ہی اسلام کی سربلندی ممکن ہے۔ جہاد کے بغیر مسلمان اپنے حقوق اور سرزمین کا حصول ناممکن ہے۔ افغانستان جنگ کے خاتمے کے آٹھ سال کے باوجود مسلمان ظلم کا شکار ہے۔ ہم جہاد کے ذریعے اسلام کی سربلندی کے لئے کام کرئینگے۔ٹی وی کے مطابق چالیس منٹ پر محیط فوٹیج ایک پاکستانی نژاد امریکی سے حاصل ہوئی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.