5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
لارڈز،آسٹریلیا 253رنز بناکر آؤٹ
جنگ نیوز -
لارڈز . . . لارڈز میں جاری ٹیسٹ کے دوسرے دن آسٹریلوی ٹیم 253 ر نز بناکر آؤٹ ہوگئی۔مائیکل ہسی 56 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی طرف سے محمد عامر نے 72 رنز کے عوض چار وکٹ حاصل کیے۔اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم نے گزشتہ روز کے اسکور 229 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر اپنی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی لیکن آخری وکٹ صرف 24 رنز کا اضافہ کرسکی اور یوں پوری ٹیم 253 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ محمد عامرنے چار،محمد آصف نے تین جبکہ دانش کنیریا نے دو وکٹیں حاصل کیں۔