تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

امن اوردوستی کاپیغام لے کر آ یاہوں ،بھارتی وزیر خاجہ

جنگ نیوز -
اسلام آباد…بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے کہا ہے کہ وہ امن اوردوستی کاپیغام لے کرپاکستان آئے ہیں ،انہوں نے امید ظاہرکی کہ ان کے اس دورہ پاکستان کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے ۔بھارتی وزیرخارجہ ایس ایم کرشنا15رکنی وفد کے ہمراہ تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔ بھارتی وزیرخارجہ خصوصی طیارے کے ذریعے اسلام آبادپہنچے، ان کے ہمراہ سیکرٹری خارجہ نروپماراوٴسمیت وزارت خارجہ کے 15 سینئرحکام اور35صحافی بھی پاکستان آئے ہیں۔ ائیرپورٹ پر بھارتی وفد کاپرتپاک استقبال کیاگیاہے ۔ اس موقع پرصحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایم کرشنا نے کہاکہ وہ امن اوردوستی کاپیغام لے کرپاکستان آئے ہیں انہوں نے امید ظاہرکی کہ ان کے اس دورے کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کے ساتھ تمام مسائل کاحل مذاکرات کے ذریعے چاہتاہے اوروہ پرامن اورخوشحال پاکستان کا خواہاں ہے ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.