5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
عوام عدلیہ اور سیاستدانوں دونوں سے مایوس ہوچکے ہیں، عاصمہ جہانگیر
جنگ نیوز -
کراچی…سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی صدارتی امیدوار عاصمہ جہانگیر نے کہاہے کہ عوام عدلیہ اور سیاستدانوں دونوں سے مایوس ہوچکے ہیں۔سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کراچی کے دفترمیں انتخابی مہم کے سلسلے میں آمدپر خطاب اوربعدمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاصمہ جہانگیر نے کہاکہ عدلیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ حکومت پر چیک رکھیں لیکن لوگوں کو اعتماد اسی وقت ملے گا جب وہ عدلیہ کو غیر جانبدار دیکھیں گے ۔انہوں نے کہاکہ عدلیہ اور سیاستدانوں میں فرق ہے لیکن عوام دونوں سے مایوس ہوچکے ہیں ۔عاصہ جہانگیرکاکہنا تھاکہ جعلی ڈگری والوں کو فوری مستعفی ہوجاناچاہئے۔انہوں نے کہاکہ قاضی انور ہمارے صدر ہیں تاہم اگر انہوں نے ایک اور لانگ مارچ کی بات کی ہے تو ان کے فیصلوں پر عملدرآمد اتفاق رائے کے بعدہی ہوسکتاہے۔