5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
حبیب جالب بلوچ کاقتل: بی این پی کا 40دن سوگ کا اعلان
جنگ نیوز -
کوئٹہ…بلوچستان نیشنل پارٹی نے حبیب جالب بلوچ کے قتل پر صوبے میں 40 دن کے سوگ اور قومی شاہراہوں پر تین دن تک پہیہ جام رکھنے کا اعلان کیا ۔یہ بات بلوچستان نیشنل پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات آغا حسن بلوچ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ حبیب جالب بلوچ کا قتل ایک بزدلانہ فعل ہے اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔