5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
یادداشت بہتر بنانے کے لئے زیادہ پانی پیجئے
جنگ نیوز -
واشنگٹن …طالبعلموں کے لئے امتحان میں اچھے نمبر لانے کا ایک آسان نسخہ سامنے آیا ہے۔ امریکہ میں پانی کے فوائد پر کی جانے والی ایک حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پانی کا زائد استعمال صرف جلد کی ترو تازگی اور شادابی کا ضامن ہی نہیں، بلکہ اس سے ذہن بھی تیز ہوتا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ انسانی دماغ کا 60 فیصد حصہ پانی سے بنا ہوا ہے اور پانی کا زائد استعمال ذہن کو توانارکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ پانی پینے سے جسم میں نمکیات کی کمی نہیں ہوتی اور ذہنی کمزوریوں سے بھی نجات ملتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ پانی کا استعمال یادداشت بہتر بنانے کا سبب بھی بنتا ہے۔