تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بینچ اور بار حاصل ہونیوالی عزت باہمی تنازعات کی نذر نہ کریں چیف جسٹس

جنگ نیوز -
اسلام آباد…چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخارمحمدچودھری نے کہاہے کہ لوگ مسائل کے حل کے لئے باراوربنچ کی طرف دیکھ رہے ہیں ، بینچ اور بار حاصل ہونے والی عزت باہمی تنازعات اور ہڑتالوں کی نذر نہ کریں۔انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن بنوں کے وفد سے کی ، جس نے ان سے اسلام آبادمیں ملاقات کی ۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس افتخارمحمدچودھری کاکہناتھاکہ بینچ اور بار کو سڑکوں پر احتجاج کے بغیر اپنے معامالات فوری طور پر حل کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ انصاف کی فراہمی کے عمل میں بار اور بینچ لازمی جزو ہیں۔ وکلا کے وفد نے بنوں میں پشاور ہائی کورٹ کا بینچ نہ ہونے کے باعث پیش آنے والے مسائل سے بھی چیف جسٹس کو آگاہ کیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.