5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
اورکزئی ایجنسی میں24شدت پسند ہلاک ،کمانڈر سمیت چونتیس زخمی
جنگ نیوز -
پشاور…اورکزئی ایجنسی میں24شدت پسند ہلاک اور اہم شدت پسند کمانڈر سمیت چونتیس زخمی ہوگئے۔کارروائی کے دوران شدت پسندوں کے دو تربیتی مراکز اور ہتھیاروں کا ڈپو بھی تباہ کردیا گیا۔ایف سی ذرائع کے مطابق شاہو خیل سمیت اپر اورکزئی کے علاقوں سیف الدرا ،مامو زئی اور شکر تنگی میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو جیٹ طیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔۔جس میں چوبیس شدت پسند مارے گئے جبکہ اہم شدت پسند کمانڈر تاج گل سمیت پینتیس شدت پسند زخمی ہوئے۔کارروائی کے دوران شدت پسندوں کے دو تربیتی مراکز سمیت ہتھیاروں کا ڈپو بھی تباہ کردیا گیا۔