تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

وزیر اعلیٰ سند ھ قائم علیشاہ سیگورنرگلگت بلتستان شمع خالد کی ملاقات

جنگ نیوز -
کراچی…گلگت بلتستان کی گورنر ڈاکٹر شمع خالد نے کراچی میں وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کی ۔وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعلی سندھ نے گورنر گلگت بلتستان کو صوبہ سندھ آمد پر صوبائی حکومت اور عوام کی جانب سے خوش آمدید کہا۔وزیر اعلیٰ سندھ نے گلگت بلتستان کی گورنر کو صوبائی حکومت کی جانب سے شروع کردہ ترقیاتی منصوبوں اور خواتین کی بہبود کے اقدامات سے آگاہ کیا ۔گورنر گلگت بلتستان نے وزیر اعلی سندھ کاان کی مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اورگلگت بلتستان میں ہونے والی سرگرمیوں پر روشنی ڈالی ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.