تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

وی اے ٹی نافذ کرنیکی بجائے زرعی آمدنی پر ٹیکس لگایا جائے،فاروق ستار

جنگ نیوز -
شیفیلڈ . .. . . .. . . . متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ عوام پر وی اے ٹی نافذکرنے کے بجائے جاگیرداروں اوربڑے بڑے زمینداروں کی زرعی آمدنی پر ٹیکس نافذ کیاجائے۔برطانیہ کے شہرشیفیلڈ میں خطاب کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینراور وفاقی وزیرڈاکٹرفاروق ستارنے کہاہے کہ پاکستان کی مضبوطی کی ضمانت مضبوط وفاق نہیں بلکہ مضبوط صوبے اور بااختیار عوام ہیں۔ عوام کوان کے حقوق دیکرانہیں تھانے داروں اور پٹواری کی اجارہ داری سے آزاد کراکے اپنے پیروں پرکھڑا کرناہوگا۔ انہوں نے کہاکہ خطہ کے امن کیلئے کشمیرکے مسئلہ کاحل ضروری ہے تاہم کشمیریوں کوشامل کئے بغیرمسئلہ کشمیرحل نہیں کیاجاسکتا۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اس سال 14 اگست تک اوورسیز پاکستانیوں کے لئے پالیسی کااعلان کیاجائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.