تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

گوجرانوالہ : عالم چوک پر پولیس وین دھماکے سے تباہ

جنگ نیوز -
گوجرانوالہ. . . .. . . . گوجرانوالہ کے علاقے عالم چوک میں پولیس وین دھماکے سے اڑادی گئی تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق عالم چوک میں معمول کے گشت پرمعمورپولیس موبائل میں زورداردھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں وین مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ تاہم دھماکے سے قبل وین میں موجود اہلکارقریبی ہوٹل میں کھانا کھانے گئے ہوئے تھے جس کی وجہ سے کسی قسم کاجانی نقصان نہیں ہوا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق بم وین کے نیچے نصب کیاگیاتھا۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے اورتحقیقات شروع کردی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.