تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

کراچی پولیس میں بھرتی کیلئے کاغذات جمع کرنے کا سلسلہ جاری

جنگ نیوز -
کراچی …کراچی پولیس میں کانسٹیبلز کی بھرتی کے لئے نوجوان امیدواروں کی جانب سے کاغذات جمع کرنے کا سلسلہ جاری ہے،جو کل بھی جاری رہے گا۔ پولیس میں بھرتی کے لئے نوجوان امیدواردوں کی جانب سے کاغذات جمع کروانے کا سلسلہ جاری ہے، پولیس نوجوانوں کی بھرتی کے لئے ضروری ہے کہ امیدواروں کی عمرین 18 سال سے 28 سال کے درمیان ہوں ،اور یہ اچھی جسامت کے مالک ہوں،پولیس کانسٹیبلز کی بھرتی کے لئے خواتین امیدوار بھی کوائف جمع کروارہی ہیں،اور درست کوائف کے حامل امیدواروں کو بھاگنے کی ریس کے مرحلے میں بھیجا جارہا،تاہم فارم جمع کروانے والے امیدواروں کا کہنا تھا کہ فارم جمع کروانے کے لئے انہیں طویل قطاروں سے گزرنا پڑرہا ہے،جو شدید گرمی میں اذیت کا باعث ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.