5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ہلیری کلنٹن کا دورہ اسلام آباد انتہائی اہم ہے،ہالبروک
جنگ نیوز -
واشنگٹن. . . . .. . امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن اگلے ہفتے پاکستان کے دورے میں پاک امریکا اسٹرٹیجک ڈائیلاگ کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگا۔ توانائی، تعلیم اور انسدادِ دہشتگردی پر تعاون کے معاملات زیر بحث آئیں گے۔ خطے کیلئے خصوصی امریکی نمائندے رچرڈ ہالبروک نے واشنگٹن میں سینیٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کو بتایا کہ بیس جولائی کو کابل میں ہونے والی عالمی ڈونرز کانفرنس میں شرکت سے پہلے ہلیری کلنٹن کا دورہ اسلام آباد انتہائی اہم ہے۔ جس کے دوران وہ پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی سمیت اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گی۔ پاک امریکا اسٹرٹیجک ڈائیلاگ کے اسلام میں دوبارہ شروع ہونے والے سلسلے میں دونوں ملکوں کے درمیان توانائی، پانی، تعلیم، صحت، انسدادِ دہشتگردی اور دفاعی امور سمیت دیگر شعبوں میں تعاون مزید بڑھانے پر بات چیت ہوگی۔ ہالبروک کا کہنا تھا افغانستان میں تعینات امریکی سفارت کاروں اور فوجی کمانڈرز کے درمیان کوئی اختلافات نہیں۔ سویلین اور عسکری حکام کے درمیان مجموعی حکمت عملی اور کام میں مکمل ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔