تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

’امن کی آشا‘:پاک بھارت وزراء خارجہ مذاکرات

جنگ نیوز -
اسلام آباد… طویل انتظار کے بعد پاک بھارت اعلیٰ سطح کے رابطوں کا آغاز ہوگیا ہے، اس ضمن میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایس ایم کرشنا کے درمیان باضابطہ مذاکرات شروع ہوچکے ہیں۔ آج بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا اپنے 15رکنی وفد کے ہمراہ دفتر خارجہ پہنچے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے وفد کے ہمراہ ان کا استقبال کیا۔ باضابطہ مذاکرات سے قبل دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی، جس کے بعد وفود کی سطح پر مذاکرات جاری ہیں، جس میں سیکرٹریز خارجہ اپنے اپنے وزراء کی معاونت کررہے ہیں۔ اس ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔بھارتی وفد آج صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سے بھی ملاقات کریگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.