5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
حبیب جالب کا قتل ،بلوچستان بھرمیں شٹرڈاؤن ہڑتال،عدالتی بائیکاٹ
جنگ نیوز -
کوئٹہ…بلوچستان نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل حبیب جالب بلوچ کے قتل کیخلاف کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف شہروں میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔ مشتعل کارکنوں نے شہر میں مختلف مقامات پر رکاوٹیں کھڑی کرکے قومی شاہراہیں بلاک کردیں ، ہڑتال بلوچستان نیشنل پارٹی کی اپیل پر کی جارہی ہے۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں سوگکی کیفیت ہے۔کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر کئی شہروں میں اہم کاروباری مراکز،دکانیں اور تعلیمی ادارے بند ہیں۔ بلوچستان بار ایسوسی ایشن اور بلوچستان بار کونسل کی اپیل پرصوبے بھر میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جا رہا ہے ۔حبیب جالب بلوچ کے قتل کیخلاف گوادر اور پسنی میں بھی ہڑتال کی جارہی ہے۔گوادر میں حبیب جالب کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی ۔