5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بھارت میں شمسی توانائی سے چلنے والا رکشہ متعار ف کروادیا گیا
جنگ نیوز -
نئی دہلی…سی ایم ڈی…خاکی وردی میں ملبوس ، گلے میں ڈاک سے بھرا بستہ لٹکائے سائیکل دوڑاتے ڈاکیے تو سب ہی نے دیکھے ہیں تاہم بھارت میں ڈاکیوں کے لئے ایک جدید سواری متعارف کروادی گئی ہے۔ ڈاکیوں کے لئے ایسی دلچسپ سائیکل رکشہ متعارف کروائے گئے ہیں جن میں سولر پینل نصب ہیں۔ شمسی توانائی سے چلنے والے یہ سائیکل رکشہ بیک وقت پیڈل سے چلنے والی سائیکل بھی ہیں تو دوسری جانب شمسی توانائی کی مدد سے چلنے والے الیکٹرک رکشے کی خصوصیت بھی رکھتے ہیں ۔Solackshaw نامی یہ رکشے ڈاکیوں کے لئے تیار کئے گئے ہیں جن میں دس کلو گرام تک وزنی ڈاک اور پارسل رکھے جاسکتے ہیں۔ یہ سائیکل رکشہ صرف 6 گھنٹے کے چارج پر 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلتے ہوئے 50 کلو میٹر تک سفر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔