تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ڈیوڈ بیکھم کا انگلش فٹ بال ٹیم کی کوچنگ سے انکار

جنگ نیوز -
لندن …انگلش فٹبال ٹیم کے سابق کپتان ڈیوڈ بیکھم کا کہنا ہے کہ نیشنل ٹیم کی کوچنگ میں انہپیں دلچسپی نہیں،جبکہ ارجنٹینا کی فٹبال ایسوسی ایشن مزیدچار سال کے لیے میراڈونا کو کوچ مقرر کرنا چاہتی ہے۔ارجنینا فٹبال ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ وہ برازیل میں ہونے والے ورلڈ کپ2014تک کے لیے میراڈونا ہی کوکوچ مقرر کرنا چاہتی ہے۔ ایسوسی ایشن کے ترجمان نے کہا کہ اس کی باضابطہ پیش کش اے ایف اے کے صدر میراڈونا سے ہونے والی ملاقات میں کریں گے۔دوسری جانب انگلش فٹ بال ٹیم کے سابق کپتان ڈیوڈ بیکھم کا کہنا ہے کہ نیشنل فٹ بال ٹیم کی کوچنگ میں انہیں کوئی دلچسپی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ خود کو اس قابل نہیں سمجھتے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.