5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
چائے کے چمچ سے دوائی پلانے سے ”Overdose“کاخدشہ
جنگ نیوز -
ایتھنز…سی ایم ڈی…ایک حالیہ تحقیق میں طبی ماہرین نے والدین کو خبردار کیا ہے کہ چائے یا کھانے کے چمچ سے بچوں کو دوائی پلانے سے خوراک کی زیادہ مقدارکے استعمال کا خطرہ درپیش ہوتا ہے۔امریکہ اور یونان کے طبی ماہرین نے 25گھروں سے اکٹھا کیے گئے 71چائے اور 49کھانے کے چمچوں کا جائز لینے کے بعد اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ 2.5سے 7.3ملی لیٹر کی گنجائش کے حامل ایسے چمچوں سے بچوں کو دوائی پلانا درست نہیں کیونکہ ان سے بچوں کو دوائی کی زیادہ مقدار بہم پہنچنے کا خطرہ ہوتاہے۔ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ بڑے چمچوں سے بچوں کو دوائی پلانے والے والدین اپنے بچوں کو 192فیصد تک زیا دہ مقدار میں دوائی پلاتے ہیں جس کے بچوں پر منفی اثرات مرتب ہونے کا اندیشہ ہوتاہے۔ماہرین نے بچوں کو دوائی پلانے کے لیے چمچوں کے بجائے خصوصی طور پر بنائے گئے چمچوں اور سرنجوں کے استعمال کا مشورہ بھی دیا تاکہ مناسب مقدار میں بچوں کو دوائی دی جاسکے۔