5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
قومی ایتھلیٹ صدف صدیقی نے ڈوپ ٹیسٹ کی سزا کو چیلنج کر دیا
جنگ نیوز -
لاہور…قومی ایتھلیٹ صدف صدیقی نے اپنے پہ ڈوپ ٹیسٹ مثبت عائد ہو جانے کے بعد دو سالہ پابندی کو چیلنج کر دیا ہے ۔سو میٹر دوڑ کی نیشنل چمپئن صدف نے اپنے پہ لاگو ڈوپ ٹیسٹ کی سزا کو چیلنج کر دیا ہے۔ انہوں نے اپنے وکیل کے ذریعے پاکستان اینٹی ڈوپنگ ایسوسی ایشن کے چیئر مین ڈاکٹر وقار کو جمع کروا دی ہے ۔ان کے ساتھ جویریہ حسن کو بھی یہی سزا سنائی گئی تھی تاہم انہوں نے فل حال اس پہ کوئی ایکشن نہیں لیا، جبکہ صدف نے اپنا موقف پیش کیا ہے کہ ادویات کی شرح مقررہ مقدار سے کم ہے اور انجری کے دوران بھی انہوں نے ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق استعمال کی تھیں۔