5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
حبیب جالب کے قتل کا مقدمہ درج، 30سے زائد مشتبہ افراد گرفتار
جنگ نیوز -
کوئٹہ …بلوچستان نیشنل پارٹی کے سیکرٹری جنرل حبیب جالب بلوچ کے قتل کا مقدمہ کوئٹہ کے سیٹلائٹ ٹاؤن تھانے میں درج کرلیا گیاجبکہ پولیس نے شہر کے مختلف علاقون سے30سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق حبیب جالب بلوچ کے قتل کا مقدمہ ان کے بھائی ملک خدابخش کی مدعیت میں سیٹلائٹ ٹاؤن تھانے میں رات گئے نامعلوم افراد کیخلاف درج کرلیا ہے جس میں302ت پ34 اور07اے ٹی اے کی دفعات لگائی گئی ہیں۔ایس پی سریاب محمد شاہنواز نے بتایا کہ پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں سے30سے زائد مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے جن سے تفتیش کی جارہی ہے جبکہ پولیس نے بی این پی کے رہنما حبیب جالب کے قاتلوں میں سے ایک ملزم کا عینی شاہدین کی مدد سے خاکہ جاری کر دیا ہے جس کے بارے میں اطلاع دینے والے کو دس لاکھ روپے دیا جائے گا اور اطلاع دینے والے کا نام بھی صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔