تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

وسیم اکرم نے محمد عامر کو اپنے سے زیادہ چالاک بولر قرار دے دیا

جنگ نیوز -
لاہور…پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ فاسٹ بولر کا گیند کو دونوں جانب سوئنگ کرنا اچھی بات ہے اور محمد عامرمیں یہ صلاحیت موجود ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں وسیم اکرم نے کہا کہ جب وہ اٹھارہ سال کے تھے تو ان میں اتنی چالاکی نہیں تھی جتنی محمد عامر میں ہے،اس میں فاسٹ بولنگ کی خاص صلاحیت ہے،وسیم اکرم نے کہا کہ عامرگیند کو دونوں جانب سوئنگ کراتا ہے جو اس کے مستقبل کے لیے بہت اچھا ہے۔ بعض افراد کا کہنا ہے کہ عامر کی جسمانی ساخت فاسٹ بولنگ کے لیے موزوں نہیں ، اس پر وسیم اکرم نے یقین ظاہر کیا کہ عامر اپنے مسلز کو بہتر کرنے کے لیے جم میں زیادہ وقت گزاریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.