تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

بلیوں کی خوراک والی خبر سے جیو نیوز نے لوگوں کی جان بچائی، عدالت

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور ہائی کورٹ نے بلیوں کی خوراک کو انسانی مشروب کے طور فروخت کرنے پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں اور دیگرمتعلقہ اداروں سے جواب طلب کرلیاہے۔بلیوں کی خوراک کی سرعام فروخت کیخلاف یہ رٹ،جوڈیشل ایکٹوازم پینل کی طرف سے دائر کی گئی ہے۔سماعت کے دوران لاہور ہائیکورٹ کے فاضل جج جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے کہ معصوم بچوں کو زہر پلایا جارہا ہو اور عدالت اس پر اپنی آنکھیں بند کر لے۔انہوں نے کہا کہ یہ خبر دے کر جیو نیوز نے لوگوں کی جانیں بچانے میں قابل تحسین کردار ادا کیا ہے۔عدالت عالیہ نے ابتدائی سماعت کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومتوں اور دیگر متعلقہ اداروں سے18 اگست کیلئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.