تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

اسپینش مڈ فیلڈر فیبریگاز سے دوبارہ بارسلونا جوائن کرنے کا مطالبہ

جنگ نیوز -
میڈرڈ . . . فٹبال ورلڈ کپ میں اسپین کی فتح میں اہم کردار ادا کرنے والے مڈ فیلڈر فیبریگاز کے ساتھ فٹبالرز نے ان سے دوبارہ فٹبال کلب بارسلونا جوائن کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ورلڈ کپ فائنل میں فیصلہ کن گول تو آیندرے اینیسٹا نے کیا ، لیکن یہ گول ممکن اس وقت ہی ہوا تھا جب ان کو فیبریگاز نے عمدہ پاس سے گیند دی۔ اینیسٹا بھی بارسلونا سے کھیلتے ہیں جبکہ فیبریگاز نے دو ہزار تین میں بارسلونا چھوڑ کر آرسنل سے معاہدہ کرلیا تھا،لیکن اب ایک مرتبہ پھر بارسلونا ٹیم کی خواہش ہے کہ فیبرگاز انہیں جوائن کرلیں۔ بارسلونا سے تعلق رکھنے والے دیگر دو اسپین کے کھلاڑیوں کارلوس پیول اور جیرارڈ پیک نے تو فتح کے جشن کے دوران زبردستی فیبریگاز کو بارسلونا کی شرٹ پہنا دی۔ دوسری جانب ارجنٹائن کے میسی نے بھی خواہش ظاہر کی ہے کہ فیبریگاز آرسنل چھوڑ کر ایک مرتبہ پھر بارسلونا جوائن کرلیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.