5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
غزہ کیلئے زمینی اور سمندری راستے سے امدادی قافلے بھیجے جائیں، حماس رہنما
جنگ نیوز -
مقبوضہ بیت المقدس . . . جنگ نیوز . . . حماس کے رہنما اسماعیل ہانیہ نے کہا ہے کہ مزید امدادی قافلے غزہ بھیجے جائیں۔ غزہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حماس کے رہنما نے کہا کہ غزہ کے محصورین کی امداد کے لئے مزید فلوٹیلا بھیجے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے لئے زمینی اور سمندری راستے سے امدادی قافلے بھیجے جائیں۔اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ وہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف ترکی کے موقف کے حامی ہیں اور ہر سطح پر ترکی کی حمایت کرتے ہیں۔