تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ارسا نے پنجاب کی درخواست پر چشمہ جہلم کینال دوبارہ کھول دی

جنگ نیوز -
لاہور . . . انڈس ریورسسٹم اتھارٹی(ارسا) نے پنجاب کی درخواست پر چشمہ جہلم کینال دوبارہ کھول دی جس سے فوری طور پر پنجاب کو15 ہزار کیوسک پانی دستیاب ہوگا۔پنجاب کے سینئراور وزیرآبپاشی راجا ریاض احمد کے نام ارسال کردہ خط میں ارسا نے لکھا ہے کہ تمام بیراجوں پر پانی کی صورت حال بہترہے اور اس کی سطح مسلسل بڑھ رہی ہے اس لئے ارسا نے چشمہ جہلم لنک کینال دوبارہ کھول دی ہے جس سے پنجاب کو15 ہزار کیوسک پانی فوری دستیاب ہوگا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ تربیلا سے خارج ہونیوالے پانی کو ایڈجسٹ کیا جائے تاکہ کسی فریق کی حق تلفی نہ ہو۔ ارسا کے خط پر سندھ، پنجاب، وفاق کے نمائندوں اورخیبرپختونخوا کی نمائندگی کرنیوالے ارسا کے چیئرمین رقیب خان کے دستخط موجود ہیں تاہم ارسا میں بلوچستان کے رکن سید علی محمد شاہ کے دستخط نہیں ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.