5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
لاہورہائی کورٹ :پیپکو میں غیرقانونی بھرتی 1345 ملازمین برطرف
جنگ نیوز -
لاہور . . . لاہورہائی کورٹ نے پیپکو کی مختلف کمپنیوں میں غیرقانونی بھرتی کئے گئے1345 ملازمین کو برطرف کردیا۔عدالت کر روبرو میپکو، لیسکو اور گیپکو میں جونیئر کلرکوں، لائن مینوں اوردوسرے عہدوں پر ہونیوالی بھرتیوں کو چیلنج کیا گیا تھااور موقف اختیار کیا گیا تھا کہ وفاقی وزیر پانی و بجلی راجا پرویز اشرف نے اپنے حلقے کے کارکنوں کوغیر قانونی طور پر بھرتی کیا ہے، جس پر عدالت نے پیپکومیں ہونیوالی بھرتیوں کا ریکارڈ سر بمہر کرکے پیش کرنے کا حکم دیا تھااور ریکارڈ کے جائزے کے بعدتمام بھرتیاں غیرقانونی اور میرٹ کے برعکس قرار دیتے ہوئے منسوخ کرنے کا حکم دے دیا۔