5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
کراچی:پریڈی سے دو ڈکیت گرفتار
جنگ نیوز -
کراچی . . . آغا خالد . . . پریڈی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایرانی ڈکیت گروپ سے تعلق رکھنے والے دو ملزمان کو صدر کے علاقے سے گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے ایرانی ڈکیت ولید ولد محمد علی اور احمد ولد سمیرکو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے یلو کیب برآمد کرلی۔ ملزمان کے خلاف دفعہ420, 379, 114, 34کے تحت ایف آئی آر نمبر749/2010درج کی گئی ہے۔ملزمان کافی عرصے سے کراچی میں غیرقانونی طور پر رہائش پذیر تھے۔