تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

رواں سال دنیا بھر میں چاول کی پیداوار704ملین ٹن ہونے کا امکان

جنگ نیوز -
واشنگٹن . . . فارن ڈیسک . . . دنیا میں اس سال چاول کی فصل کی پیداوار704.4 ملین میٹرک ٹن ہوگی جبکہ صاف چاول کی پیداوار470ملین ٹن ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ امریکی اخبار”واشنگٹن پوسٹ“ نے عالمی ادارہ خوراک کے حوالے سے بتایا کہ اپریل میں 710ملین ٹن کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔اس وقت دنیا میں چاول کی طلب 461ملین ٹن ہے جبکہ اپریل میں یہ تخمینہ454ملین ٹن تھا۔ اخبار کے مطابق خشک موسم دریائے میکانگکو پانی کیتیس سال میں کم ترین سطح تک لے آیا،یہ دریا چین ،میانمر،کمبوڈیا اور ویت نام کے علاقوں سے گزرتا ہے اس دریا کے پانی سے30کروڑ افراد کے لیے چاول کی فصل تیار ہوتی ہے۔ ایشیا میں مون سون اور موسم کی خشکی سے اس دفعہ بھارت ،تھائی لینڈ اور پاکستان سے چاول کی پیداوار کم ہونے کا اندیشہ ہے۔بھارت میں23کروڑ 50لاکھ کسانوں کے لیے آب پاشی کا ذریعہ مون سون ہے جو اس سال 13فی صد کم ہونے کا اندیشہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.