تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

9ماہ کے بعد بوتل سے دودھ پلانے کا عمل ختم کر دینا چاہئے، طبی ماہرین

جنگ نیوز -
ٹورنٹو . . . جنگ نیوز . . . طبی ماہرین نے چھوٹے بچوں کے والدین کو خبردار کیا ہے کہ 9 ماہ کے بعد بچوں کو بوتل کے ذریعے دودھ پلانے کا عمل ختم کردینا چاہئے۔ اس عمر میں بچوں کے دانتوں کے نکلنے کا عمل شروع ہو جاتا ہے۔ بوتل کے نپل کے دباؤ کی وجہ سے بچوں کے دانت ٹیڑھے ہوسکتے ہیں اور بچوں میں غذائی کمی کا عارضہ بھی پیدا ہو سکتا ہے۔ یہ بات سینٹ مائیکل ٹورنٹو اسپتال کینیڈا کے پروفیسر ڈاکٹر جوناتھن میگوری کی تحقیق میں کہی گئی ہے۔تحقیق کے دوران 200 سے زائد بچوں کے دانتوں کا معائنہ کیا گیا یہ بچے 2 سال تک بوتل سے دودھ پینے کے عادی تھے اور ان کے 60 فیصد دانت خراب ہو چکے تھے۔ ماہرین طب نے کہا ہے کہ 9 ماہ کے بچوں کا دانتوں سے متعلق چیک اپ ضروری ہے تاکہ ان کے دانتوں کو بوتل کے دودھ کے نقصانات سے بچایا جا سکے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.