تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

مقبوضہ بیت المقدس:اسرائیلی فورسز نے فلسطینیوں کی 6 عمارتیں منہدم کر دیں

جنگ نیوز -
مقبوضہ بیت المقدس . . . جنگ نیوز . . . اسرائیلی سیکورٹی فورسز نے مقبوضہ بیت المقدس کے علاقہ میں فلسطینیوں کی 6 عمارتوں کو منہدم کر دیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بلڈوزروں کی مدد سے مقبوضہ بیت المقدس کے مشرقی علاقے میں داخل ہو کر فلسطینیوں کی چھ عمارتوں اور تین مکانات کو منہدم کر دیا۔ اسرائیل کی جانب سے عمارتوں کو گرائے جانے پر فلسطینیوں نے سخت احتجاج کیا اور عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اسرائیل کو ایسے اقدامات سے روکے جبکہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ مشرقی بیت المقدس میں واقع زمین اسرائیل کی ملکیت ہے اور اس پر بنائے جانے والے مکانات غیر قانونی ہیں۔ دریں اثناء اسرائیلی فوج کے حملے سے ایک شہری شہید اور چار زخمی ہو گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.