5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
دوائیوں سے موٹاپا کم کرنے کا عمل نہایت خطرناک ہے، ماہرین
جنگ نیوز -
اسٹاک ہوم . . . جنگ نیوز . . . موٹاپے پر منعقد ہونے والی گیارہویں انٹرنیشل کانگریس میں ماہرین طب نے وزن کم کرنے کیلئے مختلف ادویات کے استعمال کو مالی اور صحت کی سطح پر بربادی سے تعبیر کیا ہے۔ ماہرین نے کہا ہے کہ موٹاپے کے خاتمے کیلئے تیار کی جانے والی ان ادویات کی بلند قیمتوں پر زیادہ اخراجات آرہے ہیں اس کے علاوہ ان ادوایات کے مضر اثرات دیگر امراض کا باعث بنتے ہیں۔ کانفرنس میں ماہرین نے بتایاکہ موٹاپا دواؤں کی بجائے متبادل طریقوں سے ختم کرنا چاہئے۔