تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

نیپال: چارلس سوبھراج کے مقدمہ میں حتمی فیصلے کا اعلان تیسری بار موخر

جنگ نیوز -
کھٹمنڈو . . . جنگ نیوز . . . نیپال کی اپیلٹ عدالت نے بدنام زمانہ قاتل چارلس سوبھراج کے مقدمہ کے بارے میں اپنے حتمی فیصلے کا اعلان تیسری مرتبہ موخر کر دیا۔ نیپال کی اپیلٹ عدالت کے ڈویژن بنچ نے کہا ہے کہ وہ چارلس سوبھراج کیس کا فیصلہ 30 جولائی کو سنائیں گے۔ اپیلٹ عدالت اس سے قبل بھی دو مرتبہ اپنے فیصلہ کا اعلان موخر کر چکی ہے۔ چارلس سوبھراج قتل کے متعدد الزامات کے تحت گزشتہ سات سال سے کھٹمنڈو کی جیل میں قید ہے۔ 66 سالہ چارلس سوبھراج جس کو ”بکنی کلر“ بھی کہتے ہیں، کو 1975ء میں امریکی شہری کونی جوئے کے قتل کے مقدمہ میں 20 سال جیل ہو چکی ہے جو وہ کاٹ رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.