5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
پشاور، نوشہرہ اور چارسدہ میں کریک ڈاؤن، 700 مشتبہ افراد گرفتار
جنگ نیوز -
پشاور . . . جنگ نیوز . . . صوبائی وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ پشاور نوشہرہ اور چارسدہ میں مشتبہ افراد کے خلاف آپریشن میں اب تک تقریباً 700 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جس میں 50 انتہائی مطلوب شرپسندبھی شامل ہیں ۔ پشاور میں صحافیوں سے بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ حکومت کو اطلاع تھی کہ دہشت گرد دوبارہ اپنا نیٹ ورک منظم کر رہے ہیں ۔ حکومت نہیں چاہتی کہ مہمند ایجنسی جیسا واقعہ دوبارہ پیش آئے اس لئے مجبوراً ان اضلاع میں آپریشن کرنا پڑ رہا ہے ۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ آپریشن سے بے گناہ شہریوں کو ضرور تکلیف پہنچ رہی ہو گی جس کے لئے ہم ان سے معذرت خواہ ہیں تاہم حکومت اس قسم کے آپریشن عوام کی بھلائی اور تحفظ کے لئے کر رہی ہے تاکہ کوئی بڑا سانحہ رونما نہ ہو سکے۔