5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ہیر ی پو ٹر کے امریکی پبلشر پرجعلسا زی کا مقدمہ قائم کر دیا گیا
جنگ نیوز -
لندن . . . سی ایم ڈی . . . مشہور جا دو ئی سیریز ہیری پوٹر کے امریکی پبلشر پر جعلسا زی اور کا پی رائٹ ایکٹ کی خلاف و رزی کا مقدمہ قا ئم کر دیا گیاہے ۔ یہ مقدمہ برطانوی مصنف Adrian Jacobs کے قا نونی مشیر ان کی جا نب سے کیا گیا ہے جن کا دعو ی ہے کہ ہیر ی پو ٹر سیر یزکی کتاب Harry Potter and the Goblet of Fire کا خیال Jacobs کی تحریر کر دہ کتا ب The Adventure of Willy The Wizard سے چرا یا گیاہے ۔ Adrian Jacobs کے مشیران کا کہنا ہے کہ ابتدا ئی طور پر یہ مقدمہ صر ف امریکا میں دا ئر کیا جا رہے بعدازاں اس سلسلے میں دیگر مما لک میں بھی قانو نی چارہ جو ئی کی جا ئے گی۔ واضح رہے کہ The Adventure of Willy The Wizard کے مصنف Adrian Jacobs کا 1997 میں ایک فلا حی اسپتا ل میں انتقا ل ہو گیا تھا۔