5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
امریکا، سارہ پالن کی بیٹی نے دوست سے منگنی ظاہرکردی
جنگ نیوز -
الاسکا . . . جنگ نیوز . . . امریکا کی سابق صدارتی امیدوار سارہ پالن کی بیٹی نے اپنے دوست سے منگنی ظاہر کردی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سارہ پالن کی بیٹی برسٹل پالن نے دو ہفتے قبل اپنے پرانے دوست لیوی جوہنسٹن سے منگنی کرلی تھی۔ اپنی والدہ سے پہلے اس نے امریکی شوبز کے میگزین کو منگنی کے بارے میں بتایا۔بعدازاں اس نے اپنی والدہ کو بھی اس فیصلے سے آگاہ کردیا۔سارہ پالن نے کہا ہے کہ اس کی بیٹی 19 سال کی ہے اور اپنے مستقبل کے بارے میں درست فیصلے کا اختیار رکھتی ہے۔ برسٹل پالن کی شادی کے حوالے سے کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔ برسٹل پالن اور لیوی جوہنسٹن کا دو سال کا بیٹا بھی ہے۔