تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

حکومت دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، وزیر اعظم

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . جنگ نیوز . . . وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے، سیاسی عزم اور قومی یکجہتی سے وطن عزیز کو انتہا پسندی اور دہشت گردی سے نجات دلائی جا سکتی ہے، دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے، تشدد اور انتہا پسندی کی قوتوں کو اپنے نظام زندگی، ثقافت اور روایات پر قبضہ نہیں کرنے دیا جائے گا، دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پولیس اور سیکورٹی فورسز کا کلیدی کردار ہے۔ نیشنل پولیس اکیڈمی میں اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس آف پولیس (اے ایس پیز) کی پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب کر تے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ عوام میں شعور اجاگر کرنے کیلئے بڑے اقدامات کی ضرورت ہے تاکہ وہ ان انتہا پسندوں سے چوکس رہ سکیں، تمام امن دوست قوتوں کو ان دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کے انسان دشمن اور پاکستان دشمن عزائم کو ناکام بنانے کیلئے کام کرنا چاہئے۔ وزیراعظم نے پولیس کو ہدایت کی کہ وہ جدید طریقوں کو بروئے کار لائے اور موثر کارکردگی کے مظاہرے کیلئے رونما ہونے والی تبدیلیوں سے خود کو آگاہ رکھے، عوام کو پولیس اور سیکورٹی فورسز سے بہت توقعات ہیں اور ملک کو اس لعنت سے نجات دلانے میں ان کا کلیدی کردار ہے۔ اس موقع پر وزیر داخلہ رحمن ملک، وفاقی وزیر ریلوے حاجی غلام احمد بلور اور اعلیٰ پولیس حکام بھی موجود تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.