5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
اسرائیل سے مذاکرات بین الاقوامی ثالثی میں چاہتے ہیں،فلسطینی وزیر خارجہ
جنگ نیوز -
صوفیا . . . جنگ نیوز . . . فلسطین کے وزیرخارجہ ریاض المالکی نے کہاہے کہ فلسطین اسرائیل سے امن مذاکرات بین الاقوامی ثالثی میں کرناچاہتاہے۔ فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ بلغاریہ کے دورے پر آئے ہوئے فلسطینی وزیرخارجہ نے میڈیا کو بتایاکہ تیسرے فریق کے بغیر اسرائیل سے امن مذاکرات کا کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوتا ۔انہوں نے کہا کہ 1991ء سے اسرائیل اور فلسطین براہ راست مذاکرات کررہے ہیں، جس کے خاطر خواہ نتائج برآمد نہیں ہوئے ہیں ۔ریاض المالکی نے کہااس لیے فلسطین اسرائیل سے امن مذاکرات بین الاقوامی ثالثی میں کرناچاہتاہے۔