5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بھارت ماوٴنواز باغیوں اور افغان طالبان کے خطرات سے دوچار
جنگ نیوز -
واشنگٹن . . . فارن ڈیسک . . . بھارت ماوٴنواز باغیوں اور افغانستان طالبان جنگ جو کے خطرات سے دوچار ہے۔امریکی اخبار ’وال اسٹریٹ جرنل‘ کے مطابق ایشیا اس وقت حالت جنگ میں ہے۔بھارت کے ماوٴ نواز باغیوں اور افغانستان کے طالبان جنگ جو سب سے خطرناک اور سخت دشمن ثابت ہوئے ہیں۔ بھارت اور امریکا و اتحادی فورسز کو ان دونوں متنازعہ زونز سے اپنی کوتاہیوں سے سیکھنے کی ضرورت ہے۔دونوں تھیٹر ایک جیسے ہی حالات دکھا رہے ہیں۔افغانستان کے طالبان اور بھار کے ماوٴنواز باغی دونوں ہی ریاستوں پر اثر انداز ہورہے ہیں۔دونوں میں گورننس کی کمی یا ناکامی اہم سبب ہے۔جو عسکریت پسندی اور انتہا پسندی کی حمایت حاصل کر رہے ہیں۔اس سال افغانستان میں غیر ملکی فورسز کی ہلاکتیں ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔اسی طرح بھارت میں پیرا ملٹری فورسز کی اموات بھی بہت زیادہ ہے۔افغانستان میں اتحادی فوجیں مقامی افغان سیکوریٹی فورسز کی نااہلیت سے مایوس ہیں۔ اسی طرح بھارت میں ماوٴنواز ریاستوں میں پولیس کا یہی حال ہے۔ اندرا پردیش کے علاوہ کسی بھی ریاست کی پولیس ان کے خلاف آپریشن کی اہلیت نہیں رکھتی۔ دونوں زونز میں عوامی رد عمل کے نتیجے میں اعلیٰ کمانڈ تبدیل کر دی گئی۔ افغانستان میں میک کرسٹل اور بھارت میں انٹی ماوٴنواز آپریشن کے اسپیشل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس وجے رامن کو نکال دیا گیا۔