5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
افغانستان میں حقانی گروپ کے ساتھ مذاکرات میں تعطل پیدا ہوگیا، رپورٹ
جنگ نیوز -
کابل . . . جنگ نیوز . . . ایساف کمانڈر کی تبدیلی کے باعث افغانستان میں حقانی گروپ کے ساتھ مذاکرات میں تعطل پیدا ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی حکومت نے پاکستان سے کہا تھا کہ وہ سرحدی قبائل کے ذریعے افغان طالبان کے ساتھ امریکا کی بات چیت شروع کرانے میں مدد کرے۔ امریکی مطالبے پر حقانی نیٹ ورک کی نچلی قیادت کے ساتھ بات چیت شروع کی گئی۔ نئے ایساف کمانڈر جنرل ڈیوڈ پیٹریاس چاہتے ہیں کہ معاملات پر ان کی گرفت اور قندھار آپریشن کے نتائج آنے تک فی الحال یہ بات چیت موخر کردی جائے۔ ذرائع کے مطابق امریکی انتظامیہ سمجھتی ہے کی قندھار آپریشن کے بعد طالبان کے ساتھ آسان شرائط پر بات چیت ہوسکے گی۔فی الوقت حقانی گروپ سے بات چیت موخر کردی گئی ہے۔