تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

امریکا: روس کیلئے جاسوسی میں ملوث ایک اور شخص کی ملک بدر ی کا حکم

جنگ نیوز -
واشنگٹن . . . جنگ نیوز . . . امریکا نے روس کیلئے جاسوسی کیس میں ملوث ایک اور شخص کو ملک بدر کرنے کا حکم دیدیا۔ امریکی ادارہ برائے داخلہ سلامتی کے امیگریشن جج نے 23 سالہ روسی الیکسی کیرٹنی کوف کو امریکا میں غیر قانونی رہائش رکھنے کے جرم میں بیدخل کیا ہے تاہم اس کا تعلق حال ہی میں جاسوسی کے الزام میں گرفتار اور بعد ازاں روس کے حوالے کئے جانے والے افراد کے گروہ سے بتایا گیا ہے۔ امیگریشن جج کے مطابق کیرٹنی کوف گزشتہ اکتوبر میں امریکا داخل ہوا اور اس کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی کہ وہ قبل از گرفتاری ضمانت حاصل کرنے کے بعد یکدم غائب ہو گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.