5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
ترکی: دہشت گردوں سے روابط کے الزام میں گرفتار شہری جرمنی کے حوالے
جنگ نیوز -
برلن . . . جنگ نیوز . . . ترکی نے دہشت گردوں سے روابط کے الزام میں گرفتار شہری کو جرمنی کے حوالے کردیا ہے۔ جرمنی کے وفاقی پراسیکیوٹر نے بتایا کہ 28 سالہ صالح ایس پر 2006ء میں اسلامی جہاد یونین کے ساتھ کام کرنے کے الزامات عائد ہیں۔ وفاقی پراسیکیوٹر کے مطابق ترک شہری نے دہشتگردی کی منصوبہ بندی میں حصہ لیا اور اگر یہ منصوبہ کامیاب ہوتا تو اس سے بڑی تباہ ہوسکتی تھی۔ صالح کو دو سال قبل ترکی میں ایک کارروائی کے دوران حراست میں لیا گیا تھا تاہم 2009ء میں عدالت نے ضمانت پر اس کو رہا کردیا تھا۔