تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

عراق میں نئی حکومت کے قیام کیلئے سینکڑوں افراد کا احتجاجی مظاہرہ

جنگ نیوز -
بغداد . . . جنگ نیوز . . . عراق میں نئی حکومت کے قیام کیلئے سینکڑوں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ مظاہرہ 1958ء میں جنرل عبدالکریم قاسم کی قیادت میں انقلاب کی سالگرہ کے موقع پر کیا گیا۔مظاہرے میں سینکڑوں عراقی شہریوں نے شرکت کی۔ مظاہرین نے پلے کارڈز ، بینرز اور عراق کے پرچم اٹھا رکھے تھے جن پر نئی حکومت کے فوری قیام کے مطالبات درج تھے۔ مظاہرے کے شرکاء کا کہنا تھا کہ انتخابات کے چار ماہ گزرنے کے باوجود ابھی تک حکومت کا قیام عمل میں نہیں لایا جاسکا ہے جس سے لوگوں کی مشکلات بڑھی ہیں۔ انہوں نے عراق میں فوری طور پر حکومت کے قیام کامطالبہ کیا۔ مظاہرے کے موقع پر سیکورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے تاہم اس دوران کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.