5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44
بنگلہ دیش: سیکورٹی فورسز پر حملوں کا الزام،کالعدم تنظیم کے دو ارکا ن کو 50 برس قید
جنگ نیوز -
ڈھاکا . . . جنگ نیوز . . . بنگلہ دیش کی ایک عدالت نے سیکورٹی فورسز پر حملوں کے الزام میں کالعدم تنظیم کے دو ارکا ن کو 50 برس قید کی سزا کا حکم دیدیا۔ بنگلہ دیش کے ذرائع ابلاغ کے مطابق کالعدم تنظیم جمعیت المجاہدین بنگلہ دیش کے دو ارکان کو ڈھاکا کی ایک عدالت نے سیکورٹی فورسز پر حملوں کے الزام میں50 برس قید کی سزا کا حکم دیدیا۔ عدالت کے مطابق ملزمان کے خلاف استغاثہ کے تمام الزامات درست ثابت ہوچکے ہیں۔