تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

ایٹمی معاملے پر ایران عالمی برادری کے ساتھ تعمیری کردار ادا کرے، امریکا

جنگ نیوز -
واشنگٹن . . . جنگ نیوز . . . امریکا نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ نیوکلیئر ایشو پر تعمیری کردار ادا کرے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان پی جے کرولی نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ یہ وقت ایسا ہے کہ ایران کو چاہیے کہ وہ آئی اے ای اے اور فائیو پلس ون ورلڈ پاور کے ساتھ تعمیری سوچ کے ساتھ آگے بڑھے ۔ ترکی کی ثالثی سے متعلق سوال پر کرولی نے کہا کہ ہیلری کلنٹن نے اپنے ترک ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے اور اس حوالے سے امریکہ کا پیغام پہنچا دیا ہے اورامید ہے کہ دونوں رہنماؤں نے ایران کے معاملے پر مفاہمت کااظہار کیا ہوگا تاہم کہا کہ ایران اور ترکی ایک دوسرے کے ہمسائے ہیں لہٰذا وہ سفارتی تعلقات جاری رکھنے کا حق رکھتے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.