تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 مارچ 2011
وقت اشاعت: 20:44

فرانس میں خواتین کے برقع پر پابندی کا قانون منظور نہیں ہونا چاہیے، امریکا

جنگ نیوز -
واشنگٹن . . . جنگ نیوز . . . امریکا نے ایک بار پھر فرانس کی جانب سے خواتین کے برقع پہننے پر پابندی عائد کئے جانے کے اقدام کی مخالفت کی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان فلپ جے کراؤلی نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران بتایا کہ ہمارا نہیں خیال کہ کسی ملک کی حکومت کو یہ حق پہنچتا ہے کہ وہ اس بارے قانون سازی کرے کہ عوام کو ان کے مذہبی عقائد کے مطابق کیا پہننا چاہیے اور کیا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم امریکا میں بھی سکیورٹی اور مذہبی آزادی کے احترام کے درمیان توازن کے حوالے سے مختلف اقدامات اٹھاتے ہیں تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی ایسی قانون سازی کی جائے جس سے کسی کے مذہبی جذبات مجروح ہوں۔ انہوں نے کہا کہ فرانس میں خواتین کے برقع پر پابندی کا ایوان زیریں سے منظوری کے باوجود ابھی باقاعدہ قانون نہیں بنا ا ور ہم چاہتے ہیں کہ فرانسیسی حکومت اس قسم کی قانون سازی سے گریز کرے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.